اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چوہدری عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ پر برس پڑے، نجی ٹی وی پروگرام میں طلال چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر عظمیٰ نے کس طرح، کیوں اور کس وجہ سے لیا؟ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے گھر کا پنکھا بھی خراب ہو جائے تو نواز شریف پر الزام لگ جاتے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر عظمیٰ نے جب الزام لگایاتو اس وقت مریم نواز اسلام آباد میں موجود تھیں۔
اینکر پرسن نے لیگی رہنماء طلال چوہدری سے سوال کیا کہ اس وقت مریم نواز کہاں ہیں ؟ تو طلال چوہدری نے حیران کن رویہ اپناتے ہوئے جواب دیا کہ اس بات سے آپ کو اور مجھے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہئے، آپ نے ایک خبر نشر کی اس پر ہم تصدیق کر رہے ہیں کہ مریم اس وقت اسلام آباد میں موجود تھیں۔طلال چوہدری کے جواب پر اینکر پرسن نے دوبارہ سوال کیا کہ کیا مریم نوازاب لاہور آ گئی ہیں؟ تو طلال چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اس وقت کہاں ہیں اور کیا کر رہی ہیں ، اس بات سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ۔
مریم نواز کہاں ہیں‘ کیا کر رہی ہیں؟ سینئر لیگی رہنماء سے سوال کیا گیا تو۔۔؟ایسا جواب کہ دنگ رہ جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں