ؒ لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بہن ڈاکٹر عظمی کی گاڑی کومریم نواز کے پروٹوکول میں شامل پولیس کی گاڑی نے ٹکر ماردی‘ مریم نواز کے پروٹوکول میں شامل پولیس کی گاڑی نے عمران خان کی ہمشیرہ کی کار کو ٹکر دے ماری تو موقع پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عظمی لاہور کے علاقہ گلبرک مین اپنے بچوں کے ہمراہ سفر کر رہی تھیں جب یہ حادثہ ہیش آیا۔ ڈاکٹر عظمیٰ نے رپورٹر سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم گلبرک تھری میں موجود تھے کہ سائیڈ سے ایک پولیس گاڑی نے ہمیں روکا جبکہ سامنے سے دوسری پالیس کی گاڑی نے ہماری گاڑی کو ٹکر مار دی۔
مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں گاڑی سے نکلی توپولیس کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے بدتمیزی کی اور ہراساں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکارکسی شخصیت کو پروٹوکول پر موجود تھے۔ ڈاکٹر عظمی کا کہنا تھا کہ پتہ لگوانے پر معلوم ہو کہ وہ مریم نواز کے سکیورٹی پر مامور اہلکاران تھے ۔ اور مریم نواز اس وقت گاڑی میں بیٹھی یہ سب دیکھ رہی تھی۔
مریم نواز کے پروٹوکول کی گاڑی نے عمران خان کی بہن کی گاڑی کو ٹکر مار دی‘ مریم نواز نے کیاکیا؟ ہنگامہ کھڑا ہو گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں