اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے ہمسایہ ملک تائیوان نے سپرسانک ایئر کرافٹ کیریئر میزائل غلطی سے چین پر فائر کر دیا۔ تفصیل کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تائیوان نیوی حکام کے مطابق سپر سانک میزائل بحری بیڑے سے غلطی سے فائر ہوا‘ فائر ہونے والے سپر سانک میزائل کا رخ چین کی جانب ہو گیا جو 75 کلو میٹر سفر طے کرنے کے بعد تائیوان کے زیر انتظام سمندری حدود میں ہی گر گیا۔
تائیوانی حکام کے مطابق اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ میزائل کیسے فائر ہوا لیکن یہ انسانی غلطی ہو سکتی ہے۔تائیوان بحریہ کے وائس ایڈمرل نے اس ضمن میں فوری طور پر تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔واضح رہے کہ چین اور تائیوان میں گزشتہ کئی ماہ سے شدید اختلافات ہیں جس کی وجہ چائنا سیپٹک ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی سائی ان ونگ کو تائیوان کا صدر منتخب کرنا ہے۔ چین اور تائیوان 1994 میں خانہ جنگی کے بعد علیحدہ ریاستیں بن گئیں تھیں لیکن چین اب بھی تائیوان کو اپنا حصہ مانتا ہے۔دوسری جانب بعض چینی حلقوں کا کہنا ہے کہ تائیوان نے ایسا دانستہ طور پر کیا ہے ، تائیوان چین کو کوئی پیغام دینا چاہتا ہے۔
ہمسایہ ملک نے پاکستان کے دیرینہ دوست چین پر’’ سپر سانک‘‘ میزائل فائر کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں