اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو شریف خاندان سے باہر نکال دیا گیا۔ خبر سے شریف خاندان و لیگی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو نادرا نے اپنے ریکارڈ میں شریف خاندان سے باہر نکال دیا۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے ملک سے باہر جاتے ہی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ماتحت محکمہ کا عجب اقدام ، ملا اختر منصور کو پاکستانی بنانے والے نادرا نے حسن نواز کو خاندان سے نکال دیا۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نادرا نے حسن نواز کو شریف خاندان سے باہر نکال دیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی فیملی میں نادرا کے مطابق صرف کلثوم نواز، مریم نواز اور حسین نواز موجود ہیں لیکن حسن نواز کہیں موجود نہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حسن نواز کا نام نادرا ریکارڈ میں شریف خاندان کے فرد کی حیثیت سے موجود نہ ہونے کے باوجود اب تک وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ مقتدر حلقوں میں شدید حیرانگی ظاہر کی جا رہی ہے کہ جب ملک کے سربراہ کے خاندان کے کوائف نادرا کے پاس موجود نہیں تو عام آدمی کا کیا ہوگا؟
’’ حسن نواز۔۔شریف خاندان سے باہر‘ ایسا کس نے کیا؟ خبر نے تہلکہ مچا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں