بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف نے اجلاس میں سیا ستدا نو ں اور پو لیس کو وارننگ دیدی ، اہم شخصیت کا دعویٰ

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے دعویٰ کیاہے کہ2روز قبل کراچی میں ہونے والی میٹنگ میں آرمی چیف نے واضح الفاظ میں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہادتیں ہورہی ہیں ، ہم اتنی محنت کررہے ہیں اور اس کا نتیجہ سیاسی لوگ اس طرح دے رہے ہیں ، یہ چیز ہم برداشت نہیں کریں گے ، وارننگ ان لوگوں کیلئے تھی جو کراچی آپریشن میں مداخلت کررہے ہیں۔اپنے ایک انٹر ویو میں گفتگوکرتے ہوئے نبیل گبول نے واضح کیاکہ جن لوگوں کو وارننگ دی گئی ، ان میں حکومت ، پولیس اور وہ لوگ شامل ہیں جوعزیر بلوچ اور نثار مرائی یا ڈاکٹرعاصم کی جے آئی ٹی پر دستخط نہیں کررہے، لوگوں کو پکڑنے کے بعد جے آئی ٹی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاتاکیونکہ پولیس افسردستخط نہیں کررہے ،ان افسران کو بھی اپنی پوسٹنگ پیاری ہے ، اچھی نشستیں لیناچاہتے ہیں ، کراچی آپریشن کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن یہ کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ آرمی چیف ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔نبیل گبول نے بتایاکہ جمہوریت کے دعوے دار اور اس کے گانے پر ناچنے والے سمجھ جائیں کہ فوج جمہوریت دشمن نہیں اور نہ ہی مارشل لاء4 کی حامی ہے لیکن یہ لوگ اپنے اپنے آپ کو مظلوم بنانے کے لیے مارشل لاء لگواناچاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…