بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

بھارت یہ کام بند کرے ورنہ۔۔۔! پاکستان خبردار کر دیا

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے خبردار کیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا سلسلہ بند کرے ، پاکستان کو بھارت سے مذاکرات کرنے کی کوئی جلدی نہیں، ہم برابری کی سطح پر بغیر شرائط کے مذاکرات چاہتے ہیں، پاک بھارت مذاکرات کی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ہے،مسئلہ کشمیر پاک بھارت مذاکرات میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کاہمیشہ موقف رہا ہے کہ مذاکرات کیلئے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینا پڑے گا ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے مسائل پیدا ہوں گے،بھارت کی طرف سے مسلسل ایسی کوششیں کی جارہی ہیں، کلبھوشن یادیو کا نیٹ ورک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے ۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی ہے۔ مسئلہ کشمیر پاک بھارت مذاکرات میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کاہمیشہ موقف رہا ہے کہ مذاکرات کیلئے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینا پڑے گا جبکہ بھارت 2 دفعہ اس بات پر مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے سے مسائل پیدا ہوں گے اور بھارت کی طرف سے مسلسل ایسی کوششیں کی جارہی ہیں۔ بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔ کلبھوشن یادیو کامسئلہ سنجیدہ ہے اس کے بعد بھی بہت سی گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ کلبھوشن یادیو کا نیٹ ورک پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کا سلسلہ بند کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…