بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کیلئے عظیم تحفہ 145 چینی وفد پاکستان پہنچ گیا

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)و زیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک چائنا اکنامک کوریڈور پاکستان کے لئے عظیم تحفہ ہے۔چین کے صدرنے ون بیلٹ، ون روڈ کا نظریہ دے کر ایک نئی سمت مقرر کی ہے۔لاہور میں چینی صحافیوں کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں چینی قونصل جنرل اورلیگی رہنما بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کااس موقع پر کہنا تھا کہ عظیم قیادت کے باعث چین نے انتہائی تیز رفتاری سے ترقی کی منازل طے کیں، آج دنیا چین کے بغیر نہیں رہ سکتی۔شہباز شریف نے کہاکہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی تاریخ کا دھارا بدل دے گا، اس منصوبے کے لئے چین نے دوسری قسط بھی جاری کر دی ہے، چینی قونصل جنرل نے شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں اور پنجاب کی ترقی کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چین نے پاکستان دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان میں معروف چینی آٹو موبائل کمپنی کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔آٹو انڈیسٹری میں چین کو اس وقت دنیا میں ایک ممتاز مقام حاصل ہے، جبکہ ایک چینی کمپنی اب پاکستان میں بھی گاڑیاں تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔چینی صوبہ انہوئی کے شہر خفائی میں جیک نامی کمپنی 10 مختلف قسم کی چھوٹی بڑی گاڑیاں تیار کررہی ہے اور گاڑیوں کی تیاریوں میں روبوٹس بھی انسانوں کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔کمپنی کے مطابق ان میں کچھ گاڑیاں ایسی بھی ہیں جو بیٹر پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
جدید پلانٹس پر خوبصورت اور باسہولت گاڑیاں بنانے کے بعد اب یہ کمپنی ماحول دوست ہائیبڑڈ گاڑی بھی تیار کررہی ہے۔ ہائبڑڈ گاڑی کا یہ ماڈل جلد مارکیٹ میں متعارف کروادیا جائے گا۔کارساز کمپنی جیک پاکستان کے علاقے گوادر میں بھی مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر کام جاری ہے۔ماہرہین کے مطابق چینی کمپنی جیک کی ان کم قیمت گاڑیوں کیلیے پاکستان ایک بہت بڑی مارکیٹ ثابت ہوسکتا ہے145 دیگر گاڑیوں کی نسبت یہ گاڑیاں نہایت سستی ہو ں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…