اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی جس کے بعد افغان مہاجرین کے 6 ماہ تک قیام کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت(آج)30جون کو ختم ہونا تھی جبکہ وفاق نے صوبوں کو ہدایت کی تھی کہ افغان مہاجرین سے متعلق نئی پالیسی طے ہو نے تک انہیں بلا جواز تنگ نہ کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کی سمری وزارت سرحدی امور نے وزیراعظم نواز شریف کو بھجوائی تھی جس کی وزیر اعظم آفس نے لندن میں رابطہ کر کے وزیراعظم نواز شریف سے منظوری لی اور اس سے متعلقہ وزارت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ۔
دریں اثناء ذرائع کے مطابق وزارت سیفران کی طرف سے تمام صوبوں کو خط لکھا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی کہ افغان مہاجرین کے قیام سے متعلق نئی پالیسی آنے تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے، پکڑ دھکڑ اور گرفتاریوں کا سلسلہ روکا جائے۔ صوبائی حکومتیں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو بھی ہدائت جاری کریں ۔خط میں کہا گیا کہ مہاجرین کے متعلق توسیع سے متعلق سمری کابینہ ڈویژن کے پاس زیر التواء ہے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے تک صوبے افغان مہاجرین کے خلاف ایکشن نہ لیں بلکہ کابینہ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ہائی کمشنر کی طرف سے پاکستان پر مہاجرین کے قیام کی توسیع کے لئے بھی شدید دباؤ ہے۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ رجسٹرڈ افغان مہاجرین جن کو نادرا کی طرف سے پی او آر کارڈ جاری کئے گئے ہیں ان کی تعداد پندرہ لاکھ ہے۔ ان مہاجرین کے قیام میں توسیع کے حوالے سے نئی قومی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے افغان مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی،نوٹیفکیشن جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































