اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ کے گرد شکنجہ کس لیا‘ ایسا ریفرنس تیار کیا کہ ۔۔! سینئر تجزیہ نگار کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 28  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی پروگرام میں تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ سینئر تجزیہ نگار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے بلآخر مسلم لیگ (ن) کیخلاف سخت شکنجہ کس لیا ہے۔ سینئر تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے کہا کہ پی پی نے (ن) لیگ کیخلاف بڑا سخت ریفرنس تیار کیا ہے جسے تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر ان نوجوانوں کو پڑھنا چاہئے جنہوں نے آج کل میں سیاست میں حصہ لیا۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ پی پی کے حالیہ ریفرنس میں میاں خاندان کیخلاف اتنا مواد موجود ہے جو پہلے کبھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔
سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف پر تو چلو الزامات لگتے رہتے ہیں لیکن اس بار پی پی کے ریفرنس میں براہ راست میاں شریف کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ اس ریفرنس کی تیاری میں معاون مواد کافی حد تک رحمان ملک کے پاس بھی موجود ہے اگر وہ تھوڑی اور ہمت کر لیں تو کافی مواد مزید منظر عام پر لا سکتے ہیں۔ پی پی نے اس بار میاں شریف پر سیدھے سیدھے اٹیک کئے ہیں اور وہ ریفرنس میں کہتی ہے کہ ہاؤس آف اتفاق سے لیکر ہاؤس آف شریف، ہاؤس آف شریف سے ہاؤس آف نواز تک تین ادوار میں بڑے جرائم اور غبن ہوتے رہے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ یہ الزام وہ سیاسی جماعت لگا رہی ہے جو مسلم لیگ (ن) کی حلیف و میثاق جمہوریت کی فریق بھی رہی ہے۔
سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ میاں نواز شریف کی تقریر کو جواب بنا کر میاں شریف پر سنگین الزامات لگ چکے ہیں ، پیپلز پارٹی نے کہا کہ نواز شریف تو کہتے تھے کہ آپ کے والد صاحب نے 70 ء کی دہائی میں پیسہ سرمایہ کاری میں لگایا جبکہ وہ پیسہ اس وقت انہوں نے ڈیکلیئر نہیں کیا کیوں؟ کیا وہ یہ پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر نہیں لے کر گئے؟ کیا میاں شریف نے سنگین جرائم نہیں کئے؟ رؤف کلاسرا نے کہا کہ پی پی کے مطابق 1981 ء میں میاں شریف کے پاس تو صرف ایک رو رولنگ مل تھی جبکہ صرف اگلے 6 سالوں میں میاں شریف نے 8 شوگر اور ٹیکسٹائل ملز لگا لیں، جبکہ میاں نواز شریف کہتے رہے ہیں کہ ہمیں تو بھٹو خاندان نے تباہ کر دیا تھا۔ اگر ایسا تھا تو یہ8 ملز 6سال میں کیسے لگ گئیں؟رؤف کلاسرا نے کہا پی پی چاہتی ہے کہ اب وہ شریف خاندان تک پہنچے تا کیہ یہ بتایا جا سکے کہ کس طرح ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ، قرضے معاف کروائے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…