اسلام آباد (این این آئی)بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت،وزیراعظم نوازشریف نے خاموشی کے ساتھ بڑا کام کردکھایا،وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ این ایس جی کی رکنیت سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کی این ایس جی میں شمولیت کے خلاف 17 ممالک کے وزرائے اعظم کو خطوط لکھے ہیں جو کہ ریکارڈ کا حصہ ہیں ٗیہ پاکستان کی بھرپور سفارتی لابنگ کا نتیجہ ہے جس کے باعث ہندوستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شمولیت حاصل نہ کرسکا۔