اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایس پی سٹی رضوان گوندل کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا۔ ایک شہری نے وزیرِداخلہ کو اطلاع بھجوائی تھی کہ رضوان گوندل نے ایک فائیو سٹار ہوٹل کی لابی میں ہنگامہ کیا اور ہوٹل انتظامیہ کی تذلیل کی۔ مذکورہ پولیس افسر نے معمولی بات پر ہوٹل مینجر کوگرفتار کیا اور اسے کافی دیرغیر قانونی حراست میں رکھا۔ ابتدائی انکوائری میں الزام درست ثابت ہونے پر وزیرِداخلہ نے مذکورہ ایس پی کے خلاف باقاعدہ انکوائری کرنے اور اسے فوری طور پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے احکامات صادر کر دئیے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مذکورہ افسر اسلام آباد پولیس کے تشخص کو ذک پہنچانے کے مرتکب ہوئے ہیں، ایسے افسران کی اسلام آباد پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ سپیشل برانچ کے متعلقہ اہلکار کو بھی اس واقعے کی رپورٹ نہ دینے پرمعطل کر دیا گیا۔
چوہدری نثار علی خان نے ایس پی سٹی کو عہدے سے برطرف کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































