اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر پرسن نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا۔ اینکر پرسن نے کہا کہ میں ابھی اقوام متحدہ سے واپس آ یا ہوں ‘ میں اقوام متحدہ میں کشمیری وفد کے ہمراہ گیا تھا ۔ اینکر پرسن احمد قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کوریڈور میں ایم کیو ایم کے جاری کردہ پمفلٹ تقسیم کئے جا رہے تھے جس میں پاکستان کیخلاف نفرت آمیز مواد موجود تھا۔ احمد قریشی نے کہا کہ پہلے میں یہ سمجھا کہ کسی نے یہ ایم کیو ایم کیخلاف سازش کی ہے لیکن جب میں نے غور سے وہ پمفلٹ پڑھے تووہ ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ سے جاری کیا گیا تھا۔
احمد قریشی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قانون نے پاکستانی سیاسی جماعتوں کو کب یہ حق دیا ہے کہ وہ ملکی دفتر خارجہ، ملکی نظام، عدالتوں اور سیکورٹی اداروں، قانون و پارلیمنٹ کو چھوڑ کر عالمی تنظیموں یا اقوام متحدہ سے براہ راست رابطہ قائم کریں اور اپنی ایک علیحدہ خارجہ پالیسی چلائیں؟احمد قریشی نے کہا کہ سیاسی دہشت گردی، ایم کیو ایم ، کراچی اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے سخت فیصلے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت اقوام متحدہ میں پاکستان کیخلاف کونسا مواد تقسیم کر رہی ہے؟ اینکر پرسن کا تہلکہ خیز دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں