لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہا نگیر خان ترین نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کے کہنے پروزیر اعلی پر ویز خٹک کو انکے عہدے سے نہیں ہٹا سکتے ‘چےئر مین عمران خان سمیت پوری پارٹی کو وزیر اعلی کے پی کے اور انکی پا لیسوں پر مکمل اعتماد ہے ۔اتوار کو گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے سیکرٹی جنرل جہا نگیر خان ترین نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے کو انکے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے اور نہ ہی ہٹانے کی کوئی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پر ویز خٹک کی قیادت میں حکومت نے جو تاریخی اقدامات کیے ہیں انکی وجہ سے وہاں پر نہ صرف تحر یک انصاف مضبوط ہوئی ہے بلکہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی حقیقی تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے ناراض اراکین کا وزیر اعلی پر ویز خٹک کو انکے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کسی بھی صورت درست نہیں اس لیے ہم اس مطالبے کو مکمل طور پر مستر دکرتے ہیں اور خیبر پختونخواہ میں عام انتخابات تک وزیر اعلی پر ویز خٹک ہی کام کرتے رہیں ان پر پارٹی قیادت کو مکمل اعتماد ہے ۔
پرویز خٹک کوعہدے سے ہٹانے کے متعلق ناراض اراکین کا مطالبہ! پی ٹی آ ئی نے فیصلہ سنا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































