لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحر یک انصاف کے چئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھر نے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شر یف نے کہا میں ثالث بنتا ہوں مگرمیں نے کہہ دیا نوازشر یف کی موجودگی میں انصاف نہیں ہو سکتا ‘پہلے قانونی طر یقے سے جنگ لڑ یں گے پھر بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو سڑکوں پر آئیں گے ‘پانامہ لیکس کے معاملے کو مر نے نہیں دینا ورنہ ملک سے کر پشن ختم نہیں ہوگی ‘نیب کا کوئی فائدہ نہیں اس کو بند کر دینا چاہیے ‘پانامہ لیکس پر نوازشر یف نے پار لیمنٹ میں قوم سے جھوٹ بولا اور منی لانڈرنگ کی ہے وہ فوری استعفیٰ دیں ‘نوازشر یف نے ٹیکس چوری سمیت5قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ‘ملک کا سر براہ کر پٹ ہو تو پورا معاشرہ کر پٹ ہو جاتا ہے ‘پار لیمنٹ میں قوم کے سامنے جھوٹ بولنے کی وجہ سے نوازشر یف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ‘
حکومتی اراکین نوازشر یف کو بچانا چاہتے ہیں اس لیے اپوزیشن کے ٹی اوآرز کو تسلیم نہیں کر رہے وہ جانتے ہیں اگر ایسے ٹی اوآرز ہوں گے تونوازشر یف پکڑ جائیں گے ‘سیالکوٹ کے منسٹر جیسے لوگ پار لیمنٹ میں ہوں گے توکون وہاں جائیگا ؟نوازشر یف سے تین ماہ سے پانامہ لیکس پر جواب مانگ رہے ہیں وہ بھارتی فلم ’’ٹریجڈی ‘‘شروع کر دیتے ہیں طوطا مینا کی کہانی نہیں وزیراعظم قوم کو سچ بتائے ‘ڈیوڈ کیمرون نے اپنی پار لیمنٹ کو حقائق بتائے اور انکی آف شور کمپنی کا معاملہ ایک دن میں حل ہو چکا مگر ہمارے لیڈر’’مان یا مان میں تیرا مہمان ‘‘ہیں ۔ ہفتے کے روز لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ تحر یک انصاف عید کے بعد سڑکوں پر آرہی ہے تو لوگ ٹھیک کہہ رہے ہیں کیونکہ اگر تحر یک انصاف سڑکوں پر نہیں آئیں گی تو کون آئیگا ؟۔
آرمی چیف کا کیا پیغام ملا تھا ؟عمران خان نے راز سے پردہ اٹھا ہی دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی















































