منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم نوازشریف لاپتہ ہوگئے،اعلان نے کھلبلی مچادی

datetime 25  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نوازشریف لاپتہ ہوگئے،اعلان نے کھلبلی مچادی، تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے سوشل میڈیا ہی میدان جنگ بن گیا،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا ہے جس میں درج ہے کہ میاں نوازشریف وزیراعظم پاکستان گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں اورابھی بھی ملک میں واپس آنے کا نام نہیں لے رہے جس کسی کو بھی نظر آئیں براہ مہربانی ان کو یاد کروادیاجائے کہ آپ پاکستان کے وزیراعظم ہیں اور پاکستان واپس بھیج دیاجائے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کی طرف سے جاری کئے جانے والے اشتہار کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں میں ٹھن گئی اور ایک دوسرے پر سنگین الزامات کاتبادلہ جاری ہے ۔ ن لیگ کے ارکان نے وزیراعظم نوازشریف کی بیماری کی وجہ سے لندن میں موجودگی کے باوجود تحریک انصاف کے اس اشتہار کی شدید مذمت کی ہے جبکہ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ وزیراعظم کو ملک میں ہی علاج کروانا چاہئے تھا انہیں اس سلسلے میں باہر جانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ان کو فوراً واپس آنا چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…