بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پولیس نے قتل کے وقت امجد صابری کی گاڑی میں ساتھ بیٹھے شخص سلیم چندا کوہی دھرلیا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے ۔ پولیس قتل کے چشم دید گواہ سلیم چندا کو لے کر امجد صابری کے گھر پہنچ گئی ۔ سلیم چندا فائرنگ کے وقت امجد صابری کی گاڑی میں موجود تھے ۔تفصیلات کے مطابق امجد صابری کا قتل پولیس نے قتل کی کڑیاں جوڑنا شروع کر دی ہیں۔ سینٹرل زون کی تفتیشی پولیس امجد صابری کے قریبی ساتھی سلیم چندا کے منہ پر کپڑا ڈال کر امجد صابری کے گھر پہنچ گئی اور سلیم چندا کی شناخت امجد صابری کی فیملی کے سامنے بٹھایا۔ جس پر فیملی نے سلیم چندا کو شناخت کر لیا۔ سلیم چندا نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ فائرنگ کے وقت امجد صابری کے ساتھ موجود تھا ۔ فائرنگ سے فرنٹ اسکرین کا شیشہ ٹوٹا تو دھماکہ ہوا اور شیشے لگنے سے میں بھی زخمی ہوا ۔ خوف سے گاڑی کی سیٹ کے نیچے چھپ گیا اور پھر امجد صابری کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش میں لگ گیا ۔ تفتیشی حکام نے امجد صابری کی اہلیہ کے بیان کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امجد صابری کی اہلیہ ہی بتا سکتی ہیں کہ دھمکیاں ملی رہی تھیں یا نہیں۔ امجد صابری کی اہلیہ ابھی بیان دینے کے قابل نہیں ۔ ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد ان کا تفصیلی بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ دوسری جانب امجد صابری قتل کیس کی تحقیقات شریف آباد تھانے سے گلبرگ تھانے منتقل کر دی گئی ہے ۔ تفتیشی حکام نے امجد صابری قتل کیس کا تفتیشی افسر بھی تبدیل کر دیا۔ تفتیش خورشید احمد سے لے کر محسن زیدی کو سونپ دی گئی ہے ۔ محسن زیدی ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کیس کی بھی تفتیش کر چکے ہیں جبکہ جامعہ کراچی کے پروفیسر وحید الرحمن قتل کیس کی تفتیش بھی محسن زیدی کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…