اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

فوج کی اہم ترین شخصیت اور ڈی جی رینجرز امجد صابری کے گھر پہنچ گئے، قتل کیس میں اہم پیش رفت

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختاراورڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبرنے ہفتہ کو معروف قوال امجد فرید صابری کے گھر جا کر ان کے اہلخانہ سے ملاقات اوران کے قتل پر اظہار افسوس کیااور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرزنے امجدصابری کے اہل خانہ کوقاتلوں کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ در اثنا ایک اور خبر کے مطابق امجد صابری قاتل کیس میں پولیس کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔سرجانی ٹاؤن سے قتل میں ملوث ایک شخص پکڑا گیا ، گرفتار ملزم نے اہم انکشافات کئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے،گرفتار شخص کی نشاندہی پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی کا دعوی ہے کہ ملزم نے امجد صابری قتل کیس سے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں۔ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے امجد صابری قتل کیس کے سلسلے میں سرجانی ٹاؤن میں ٹارگٹڈ کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم نے امجد صابری قتل کیس کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں تاہم ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…