اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف مشکلات میں گھِر گئے‘PTI کے بعد پیپلز پارٹی کے اقدام نے تہلکہ مچا دیا

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت بند گلی میں داخل ہو گئی‘ پاکستان تحریک انصاف کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم سمیت پانچ مسلم لیگی رہنماؤں کی نااہلی کا ریفرنس تیار کر لیا پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ پیر کو الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی وزیر اعظم کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹائی گی پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ پیر کے روز الیکشن کمیشن میں وزیر اعظم نواز شریف سمیت مسلم لیگ نواز کے پانچ رہنماؤں اسحاق ڈار ، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور کیپٹن( ر) صفدر کی نااہلی کے لئے ریفرنس دائر کریں گے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بعد پی پی کے اس اقدام سے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیر کے روز پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیر اعظم اور رہنماؤں کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں گے۔
ریفرنس میں موقف اختیار کیا جائے گا کہ وزیر اعظم نے اہلیہ اور بچوں کے غلط اثاثے ظاہر کئے اور وزیر اعظم نے انکم ٹیکس گوشواروں کی تفصیل جو الیکشن کمیشن میں 1985 سے جمع کروا رہے ہیں ان میں غلط بیان کی ہے ۔ وزیر اعظم اور ان کے ساتھیوں نے پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر بھیجے جو قانوناً جرم ہے اور بینک ڈیفالٹ سے متعلق اسٹیٹ بنک کا خط بھی ریفرنس کا حصہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام ثبوت ریفرنس میں فراہم کر دیئے ہیں لہذا وزیر اعظم نواز شریف ، اسحاق ڈار ، شہباز شریف ، حمزہ شبہاز اور کیپٹن(ر) صفدر آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترے ۔ الیکشن کمیشن ان تمام افراد کی رکنیت ختم کر کے نااہل قرار دے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف بھی وزیر اعظم کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…