اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

مریم نواز کو اہم ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ‘ وزیر اعظم کی سیاسی جانشینی بارے خبر نے تہلکہ مچا دیا

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی عدم موجودگی میں مریم نواز نے خوش اسلوبی سے سیاسی امور نمٹائے ہیں اور اپوزیشن کی جانب سے مریم نواز کی سرگرمیوں پر کی جانے والی تنقید کے پیش نظر انہیں سرکاری سطح پر اہم ذمہ داری دی جائے گی۔ مریم نواز آئندہ چند دنوں میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے جلسوں سے بھی خطاب کریں گی۔ مریم نواز عیدالفطر کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گی۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے مریم نواز کو لندن آنے سے روک دیا ہے اور کہا ہے ان کو جو ٹاسک دیا ہے وہ اسے پورا کریں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے مریم نواز کو اپنا ’’سیاسی جانشین‘‘ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں انہیں عوامی جلسوں سے خطاب کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ وہ خواتین کی بجائے مردوں اور خواتین کے مشترکہ جلسوں سے خطاب کرینگے وہ اپنی سرگرمیاں خواتین تک محدود نہیں کرنا چاہتیں۔ انہوں نے پورے ملک میں مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں سے براہ راست رابطے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…