اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اوربھارت کو رکنیت ملنے سے شنگھائی تعاون تنظیم زیادہ اہمیت کی حامل ہوجائیگی،روس

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاشقند(ِمانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹین ن ے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان اوربھارت کو رکنیت ملنے سے یہ تنظیم عالمی اور علاقائی سطح پر اور زیادہ اہمیت اختیار کر جائے گی،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات روسی صدرولادی میرپیوٹین نے تاشقند میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، روسی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی جانب سے اس تنظیم میں شمولیت سے متعلق ایک یادداشت پر دستخطوں کے بعد پوٹین نے کہاکہ ہم توقع کر رہے ہیں کہ ہمارے یہ ساتھی ممالک جتنی جلد ممکن ہو سکا، اس تنظیم میں شامل ہو سکیں گے، ممکنہ طور پر قازقستان میں آئندہ برس ہونے والے ہمارے اگلے ہی اجلاس میں۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان اور بھارت کو بھی اس تنظیم کے اْس ڈھانچے کا حصہ بنانے کے حوالے سے قریبی اشتراکِ عمل کی ضرورت ہے، جس میں رکن ممالک کے وْزرائے خارجہ اور سربراہانِ مملکت و حکومت کے مابین باقاعدگی کے ساتھ ملاقاتیں عمل میں آتی رہتی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ایران کے لیے بھی، جو آج کل مبصر کی حیثیت سے اس تنظیم کے اجلاسوں میں شریک ہوتا ہے، اس کا باقاعدہ رکن بننے کی راہ میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی ،مودی نے اس تنظیم میں شمولیت کے لیے بھارتی کوششوں کے سلسلے میں ’تعمیری کردار‘ کے لیے روسی صدرکا شکریہ ادا کیا۔ اس سے پہلے روسی حکومت کی ویب سائٹ پر پیوٹین کے حوالے سے یہ کہا گیا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں بھارت کی رکنیت سے ماسکو اور نئی دہلی حکومتوں کے مابین اور زیادہ قریبی تعاون کی راہیں کھل جائیں گی۔اْزبک صدر اسلام کریموف نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم میں شمولیت سے متعلق مذاکرات ’مشکل‘ ضرور تھے تاہم تنظیم کے ارکان کے درمیان بالآخر مفاہمت ہو ہی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…