پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت سن لیں کوئی’’ ویڈ یو‘‘ ہمارے موقف کو تبد یل نہیں کر سکتی,اعتزاز احسن

datetime 25  جون‬‮  2016 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مشرف مجھے وزیراعظم بنانے کیلئے تیار تھے میں نے ہی انکار کر دیا ‘حکومت سن لیں کوئی’’ ویڈ یو‘‘ ہمارے موقف کو تبد یل نہیں کر سکتی پانامہ لیکس پر پارٹی پالیسی ہے ‘ دھر نہ میں بھی (ن) لیگی حکومت اور جمہو ریت کو بچایا ہم کیسے جمہوریت کو ختم کرنا چاہتے ہیں؟ آئندہ الیکشن کمیشن کے ارکان اتنے جانبدار نہیں ہونگے جتنے پچھلے رہے ہیں۔جمعہ کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ ن لیگ کے رہنماؤں کواپنے بیانات پر شرم آنی چاہئے‘ہماری نواز شریف سے ذاتی دشمنی نہیں‘وزیراعظم نے خود کہا کہ کوئی بھی کرپٹ آدمی جائیدادوں کو اپنے نام پر نہیں رکھتا۔یہی چیز حسین نواز کے معاملے میں بھی سامنے رکھی جائے۔ہو سکتا ہے کہ یہ جائیداد نواز شریف کی ہو لیکن حسین نواز کا نام آیا ہو اسی طرح مریم نواز تو خود اپنے باپ کے زیر کفالت ہیں اس کے نام پر جائیدادیں کیسے آگئیں؟ یہ سب نواز شریف کا ہے جو انہوں نے اپنے بچوں کے نام کر رکھا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ نواز شریف نے خود کہا کہ وہ پیش ہونگے لیکن ان کی ٹیم کہتی ہے کہ وہ پیش نہیں ہونگے۔
مشرف مجھے وزیراعظم بنانے کیلئے تیار تھا لیکن میں نے انکار کیا میں نے ہی اس کو بھگایا۔مجھ پر الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کی مشاورت سے پالیسی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیر حراست ملزموں کا پہلا ویڈیو آنے کے بعد وزیرداخلہ کو فوری ایکشن لینا چاہئے تھا تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہ لیا۔حکومتی کارندے یہ باتیں پھیلا رہے ہیں کہ اعتزاز احسن کو آصف زرداری پیچھے کھینچ لیں گے۔ میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ ہماری پارٹی کی پالیسی ہے‘ یہی بلاول بھٹو سے لے کر سب رہنماوں کی پالیسی ہے‘ ن لیگ کے رہنما ایسے بیانات دے کر پاناما لیکس سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں نے الیکشن میں شکست کا بدلہ لینا ہوتا تو 2014میں ہی لے لیتا جب حکومت مشکلات میں بری طرح پھنسی تھی اس وقت شکست کی چبھن بھی زیادہ تھی لیکن ہم نے اس حکومت کو بچایا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ الیکشن کمیشن کے ارکان اتنے جانبدار نہیں ہونگے جتنے پچھلے تھے۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے اغوا اور امجد صابری کی شہادت نے بہت دکھ دیئے دل خون کے آنسو رو رہا ہے آپریشن سے کراچی والوں کا مورال بلند ہوا تھا لیکن یہ واقعات ان کیلئے تکلیف دہ ہیں ‘ ہمیں ان دہشتگردوں کو شکست دینا ہے ہمیں اپنا مورال بلند رکھنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…