بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

ضرب عضب میں پاکستانی قوم دنیا کی سب سے زیادہ سخت جان قوم بن کر ابھری ہے،پاکستان اب کیا کرنیوالا ہے،جنرل راحیل نے انتباہ کردیا

datetime 25  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی پراکسی وار کے خلاف ہے ،اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے نہیں دیں گے،شکست خوردہ دہشت گرد اور ان کے ہمدرد مایوس ہو کر اب آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں،دہشت گرد ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں،دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں،پاکستانی قوم دہشتگردی سے نمٹنے اورمکمل امن کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے ، ضرب عضب میں پاکستانی قوم دنیا کی سب سے زیادہ سخت جان قوم بن کر ابھری ہے،پاکستان کو دہشتگردی اور شدت پسندی کی لعنت سے پاک کر دیں گے۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نے کہاکہ پاکستان کو دہشتگردی اور شدت پسندی کی لعنت سے پاک کر دیں گے ، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے ، پاکستان اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہے ۔ا نھوں نے کہا کہ ضرب عضب میں پاکستانی قوم دنیا کی سب سے زیادہ سخت جان قوم بن کر ابھری ہے ، آپریشن ضرب عضب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ،پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے لئے پر عزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ دشمن دہشت گردی کو مورال میں کمی کے لئے استعمال کر رہے ہیں ، دشمن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان ہر قسم کی پراکسی وار کے خلاف ہے ۔ آرمی چیف نے کہا کہ جنگیں لڑنے کا طریقہ کار تیزی سے بدل رہا ہے ، بحیثیت قوم ثابت قدمی سے دہشت گردوں کے خاتمے کا قومی مقصد حاصل کرنا ہے ، شکست خوردہ دہشت گرد اور ان کے ہمدرد مایوس ہو کر اب آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔،پاکستانی قوم دہشتگردی سے نمٹنے اورمکمل امن کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے ۔ اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پہنچنے پر یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے ان کا استقبال کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…