کراچی (این این آئی)لیاقت آباد میں معروف قوال امجد صابری کے قاتلوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔اہم تحقیقاتی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں کا سراغ مل گیا ہے جس کے بعد ان کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور دنوں کی بحفاظت گرفتار ی کے لیے تیاری شروع کردی گئی ہے کیونکہ اندیشہ ہے کہ قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے ان کو قتل کر سکتے ہیں ۔دسری طرف پاک سرزمین پارٹی کی ایک اہم شخصیت نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قاتلوں کے بارے میں معلومات فراہم کردی ہیں ۔قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے آئندہ 48گھنٹے انتہائی اہم ہیں ۔ذرائع کے مطابق جس وقت دونوں قاتلوں نے امجد صابری پر حملہ کیا اس وقت ایک غیرسرکاری شخص نے موبائل فون سے وڈیو بھی بنائی جس میں ایک قاتل کا چہرہ واضح نظرآرہا ہے ۔جس کی شناخت نادرا کے ریکارڈ سے ہوگئی ہے ۔تفصیلات میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں قاتلوں کا تعلق کراچی کے ضلع وسطی سے ہے اور وہ ماہر شوٹر تصور کیے جاتے ہیں ۔ان کی ابتدائی تفصیلات ملنے کے بعد آئی ٹی ماہرین کو اسلام آباد سے طلب کرلیا گیاجنہوں نے ا دونوں قاتلوں کے زیر استعمال فون کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور اس کے ذریعہ دونوں قاتلوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ سکیورٹی ادارے نے ان دونوں قاتلوں کی بحفاظت گرفتاری کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں کیونکہ خدشہ ہے کہ ان دونوں قاتلوں کو ان کے ساتھی مارکر ایک نیا ہنگامہ کھڑا کرسکتے ہیں ۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق دونوں قاتلوں کی سوشل میڈیا کے ذریعہ کی جانے والی کالز کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں ۔ان کالز میں قاتلوں کو ان کے سرپرستوں نے جنوبی افریقہ ،ہانگ کانگ ،ملائیشیاء اور سری لنکا فرار کرانے کی بھی بات کی ہے ،اس ملزمان کو فرارسے روکنے کے لیے ایئرپورٹ کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے ۔علاوہ ازیں باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے امجد صابری کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت کی ہے ۔ذرائع نے انکشاف کیا کہ سکیورٹی اداروں کو پاک سرزمین پارٹی کی ایک اہم شخصیت نے ملاقات میں آگاہ کیا کہ انہیں اس قتل کی منصوبہ بندی کرنے والوں کا علم ہے اور اصل قاتلوں کے بارے میں معلومات بھی حاصل کی جارہی ہیں اور جلد اصل قاتلوں کے نام بھی بتادیئے جائیں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ امجد صابری کو ’’را‘‘ نے مقامی سہولت کاروں کی مدد سے راستے سے ہٹایا ہے ۔
اہم سیاسی جماعت اور ’’عام آدمی‘‘ کی مددنے کام کردکھایا،امجد صابری کے قاتلوں کی شناخت ہوگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی ، نوٹیفکیشن جاری















































