بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

عمران خان حکومت کیخلاف کھل کر میدان میں آ گئے

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم نے اثاثوں میں لکھا کے مریم نواز ان کے زیر کفالت ہیں‘ کوئی مریم سے یہ پوچھے کہ زیر کفالت مریم نواز نے آف شور کمپنیاں کیسے بنائیں؟۔عمران خان نے کہا کہ اثاثے چھپانے پر وزیراعظم کو نااہل ہونا چاہیے‘الیکشن کمیشن پاکستان کا نہیں نواز لیگ کا ہے‘ الیکشن کمیشن سے انصاف کی امید نہیں‘ اگرانصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ برطانوی ریفرنڈم کے نتیجے پر ڈیوڈ کیمرون نے استعفیٰ دیا کیونکہ برطانوی وزیراعظم اخلاقی قوت پر حکومت کرتا ہے اس لئے جمہوریت چلتی ہے۔
لگ رہا ہے حکومت ٹی او آرز نہیں مانے گی۔ عمران خان متحدہ اپوزیشن کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہے۔ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے اور آخری حد تک جائیں گے۔ عمران خان نے کہا پارٹی کو احتجاج کیلئے منظم کرنے کی خاطر الیکشن ملتوی کئے۔ مدارس کیلئے فنڈز پر تنقید کرنے والوں کو معاشرے کی سمجھ ہی نہیں۔ 22 ہزار بچے مدارس میں پڑھتے ہیں کیا انہیں بھول جائیں؟۔ انسداد پولیو مہم میں مولانا سمیع الحق نے ساتھ دیا۔کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جدوجہد جمہوریت کو بچانے کی ہے۔ اپنے ’’بادشاہ‘‘ کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکمرانوں کیخلاف درجنوں مقدمات زیرالتوا ہیں کوئی نہیں پوچھتا۔ نواز لیگ جمہوریت پارٹی ہوتی تو کوئی اور وزیراعظم ہوتا۔ احتساب کا آغاز وزیراعظم سے ہو پھر سب کا احتساب کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…