اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف مشکل میں‘ نا اہلی کیلئے بڑی سیاسی جماعت میدان میں آ گئی

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اثاثوں کی تفصیلات غلط ظاہر کرنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیراعظم نواز کی نا اہلی کا ریفرنس دائر کر دیا۔ الیکشن کمیشن میں 72صفحات پر مشتمل شواہد کی پٹیشن ڈاکٹر یاسمین ارشد کی مدعیت میں جمع کروائی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق، عندلیب عباس اور ڈاکٹر یاسمین ارشد نے الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری سے ملاقات کی اور 2013کے جنرل الیکشن میں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کی غلط تفصیلات ظاہر کرنے پر ڈاکٹر یاسمین کی مدعیت میں 72صفحات پر مشتمل درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف 2013ء کے الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثے سے متعلق جو بیان حلفی جمع کروایا گیا تھا وہ غلط ہے بلکہ وزیراعظم نواز شریف دیگر اثاثوں کے بھی مالک ہیں جو انہوں نے الیکشن کمیشن سے چھپائے رکھے۔
لہذا الیکشن کمیشن وزیراعظم نواز کو غلط اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے پر یادداشت میں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل قرار دے۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ جب کوئی راستے باقی نہ رہے تب عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹانے پڑتے ہیں۔ ہم نے 72صفحات پر مشتمل پٹیشن میں بہت سے شواہد جمع کروائے یں۔ امید ہے کہ الیکشن کمیشن ہماری پٹیشن کی سماعت جلد از جلد کرے گا اور وزیراعظم کو نا اہل قرار دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی الیکشن کمیشن میں گزشتہ 3سالوں کے کیسز زیر التوا ہیں اور آئندہ الیکشن کو سال باقی ہے ہم امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن تمام درخواستوں کو جلد از جلد نمٹا دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی او آر حکومتی ٹیم کے باعث ناکام ہو چکی ہے لگتا ہے عید کے بعد فیصلے سڑکوں پر ہی ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…