بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

وزیر داخلہ نے نادرا کو اہم ذمہ داری سونپ دی ، عوام تیار ہو جائیں

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے عمل کی منظوری دے دی۔ شناختی کارڈ کی ملک گیر تصدیقی مہم یکم جولائی سے شروع کی جائیگی۔ شہر اقتدار میں وزیر داخلہ کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں سیکریٹری داخلہ، چیئرمین نادرا اور نیکٹا حکام شریک ہوئے۔وزیرداخلہ نے اجلاس میں تمام پاکستانیوں کے شناختی کارڈکی دوبارہ تصدیق کی حتمی منظوری دیدی اور نادرا کو بلاک شناختی کارڈز کے کیسز بروقت نمٹانے کی ہدایت بھی کی ہے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ نادرابلاک کئے گئے شناختی کارڈ سے متعلق ڈیڈ لائن جاری کرے،شناختی کارڈ کی ملک گیر تصدیقی مہم یکم جولائی سے شروع کی جائیگی۔ وزیر داخلہ کو اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ جعلی اور مشتبہ شناختی کارڈز کے بارے اطلاع دینے کیلئے عوام الناس کیلئے نادرا میں ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ میڈیا کے ذریعے شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے آگاہی مہم چلائی جائیگی۔اجلاس میں شناختی کارڈکی تصدیق کیلئے میڈیامہم کی بھی منظوری دی گئی۔ شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے عملے کی تربیت مکمل کرلی گئی ، ہیلپ لائن تصدیق کے عمل میں معاون ثابت ہوگی،غیرملکیوں کے شناختی کارڈسے متعلق معلومات ہیلپ لائن پرفراہم کرسکیں گے، نادرا حکام نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ نادرا نے روزانہ 10,000 کالز و صول کرنے کی ہیلپ لائن قائم کر دی ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ ایس ایم ایس یومیہ بھجوانے کا گیٹ وے بھی قائم کر دیاگیا ہے۔ حکام کے مطابق ایس ایم ایس اور ہیلپ لائن کے ذریعے غیر ملکیوں کا پتہ چلایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…