بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

امن و امان کی صورتحال‘ اب کوئی بچ نہیں پائے گا‘ رینجرز کو اہم حکم جاری

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)امجد صابری کے قتل کے اشارے مقامی سطح پر ملنے کے بعدرینجرز کو کراچی میں قانون شکن عناصر کے خلاف فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ،حکومت سندھ نے رینجرز کو کراچی میں قانون شکن عناصر کے خلاف فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بدھ کو رات گئے رینجرز ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں سخت فیصلوں کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے وزیراعلی سندھ کو امجد صابری کے قتل سے متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ابتدائی رپورٹ وزیراعلی سندھ کو دے دی۔امجد صابری کے قتل کے اشارے مقامی سطح پر مل رہے ہیں جس کے بعد شہر میں بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ نے رینجرز اور پولیس کے مابین رابطہ کمیٹی قائم کردی جو روزانہ کی بنیاد پر خفیہ معلومات کا تبادلہ کرے گی۔چیف جسٹس کے بیٹے سے متعلق حساس اداروں کی رپورٹ بھی وزیراعلی کو پیش کی گئی جس میں انکشاف کیا گیا کہ اغواکار چیف جسٹس کے بیٹے کو صوبہ سندھ سے باہر منتقل کرچکے ہیں۔ چیف جسٹس کے بیٹے کو خیبر پختونخوا میں منتقل کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…