بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

امجد صابری شہادت سے قبل آخری بار کہاں گئے تھے؟ 

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف قول امجد صابری نے بدھ کے روز افطار سے قبل شہادت سے پہلے آخری بار نجی ٹی وی کی سحر ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے نعت پڑھتے ہوئے تمام حاضرین پر رقت طاری کر دی تھی۔ امجد صابری کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں شہید کر دیا گیا تھا۔ امجد صابری کی شہادت کے بعد دنیا بھر کے لوگوں کی طرف سے اس افسوس ناک واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ ایک نجی ٹیلیویژن پر معروف مذہبی سکالر بلال قطب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری نے اپنے کلام سے ایک پلیٹ فارم پر رہتے ہوئے ملکی وغیر ملکی لاکھوں لوگوں کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ صدمہ صرف انکے خاندان کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری قوم انکے ساتھ ہیں اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔
معروف مذہبی سکالر نے کہاکہ یہ معاملہ دشمنی کا نہیں ہے بلکہ یہ معاملہ ان نظریات کا ہے جو اللہ اور اسکے رسول سے محبت کرنے والوں سے نفرت کرتے ہیں۔ امجد صابری کا کسی سے کوئی اختلاف نہیں تھا اور نہ وہ کوئی اختلافی بات کرتے تھے۔اگر کسی نے بھی اس سے اختلاف کیا تھا اس نے انکے لیے دعا کرتا اور انکو اختلافات سے روکتا تھا۔ مزید بتایا کہ انہوں نے ایک اندھے بچے کے علاج کے لیے ایک خطیر رقم اکٹھی کرنے کے لیے جب بھردو جھولی میری تاجدارِ مدینہ پڑھی تو ایک ہی فون کال آنے پر اس بچے کے لیے رقم کا انتظام ہو گیا۔امجد صابری کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ امجد صابری ایک سچے عاشق رسول ﷺ تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…