اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین ٗوزیر اعظم محمد نواز شریف ٗ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں امجد صابری کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کراچی میں دہشت گرد حملہ کی پرزور مذمت کی ہے جس میں شہرت یافتہ قوال امجد صابری جاں بحق ہو گئے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ حوصلہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء فرمائے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس حملہ کے پس پردہ عناصر کا سراغ لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مرحوم امجد صابری کی ملک میں قوالی کے فروغ کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقتوں میں انہیں یاد رکھا جائے گا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مشہور قوال امجد صابری پر حملہ کی پرزور مذمت کی ہے انہوں نے اس افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو بہت بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے دعا کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کرے۔وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امجد صابری کے قتل سے ہم سماع اور نعت کی دنیا میں ایک عظیم آواز سے محروم ہو گئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سندھ پر زور دیا کہ اس واقعہ کا فوری نوٹس لیا جائے اور مجرموں کو جلد گرفتار کیا جائے۔ وزیر اطلاعات نے سوگوار خاندان سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
صدر ٗوزیر اعظم ٗوزیر داخلہ کی معروف قوال امجد صابری کے قتل کی مذمت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل



















































