بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کیخلاف افغان سفیر کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیادہیں ٗڈاکٹر ملیحہ لودھی

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سلامتی کونسل میں افغان صورتحال پر پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف افغان سفیر کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیادہیں ٗافغانستان کے مسائل کو حل کرنا افغان حکومت کی ذمے داری ہے۔افغانستان اپنے مسائل خود حل کرے، دوسروں کو ملوث کرنا بند کرے۔سلامتی کونسل میں افغان صورتحال پرخطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہاکہ افغانستان میں پناہ لینے والے دہشت گردوں کو افغان حکومت پاکستان کے حوالے کرے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے فرارہوکرافغانستان میں پناہ لینے والوں کے ٹھکانوں کوختم کرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ افغان مہاجرین آج بھی پاکستان میں ہیں ٗانہوں نے کہا کہ پاکستان کی حدود میں ڈرون حملہ ملک کی خودمختاری پرحملہ ہے۔
ڈرون حملے نے بھی مذاکرات کی صورتحال کو خراب کیا ٗڈرون حملے نے بہت سے اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی پاکستانی کوششوں کو سبوتاژ کیاگیا ٗافغانستان میں امن مذاکرات کی کوششوں کوسال میں دوبارسبوتاژکیاگیا۔انہوں نے سوال کیا کہ عالمی برادری افغانستان کے مسئلہ کا مذاکرات سے حل چاہتی ہے یافوجی کارروائی سے ٗسرحدپرموثراورمنظم کنٹرول سے ہی دہشتگردوں کی آمدورفت روکی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بارڈر کو ریگولیٹ کرنے کوغیرقانونی کہناکسی صورت مناسب نہیں۔پاکستان کسی کی بھی جانب سے خودمختاری اورسالمیت کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریگا۔ملیحہ لودھی نے افغانستان میں ہلاکتوں اور دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…