اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امورِ خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ افغان پناہ گزین پاکستان کیلئے سیکیورٹی کا مسئلہ ہیں کیونکہ بے قاعدہ نقل وحرکت کی بناء پر افغان پناہ گزینوں کے کیمپ ‘دہشت گردوں کیلئے محفوظ ٹھکانے’ بن چکے ہیں۔نیوکلیئر پروگرام بغیر کسی دباؤ کے جاری رہے گا اور اس پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ٗ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومتی پالیسی کے نتائج دیرپا ہونگے ٗ قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے عسکریت پسندوں کا بنیادی ڈھانچہ تباہ کیے جانے کے بعد پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کے کیمپس دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکے ہیں ٗہم نے فاٹا میں اپنی رٹ دوبارہ قائم کرلی ہے ٗ افغان بارڈر ابھی تک کھلا ہے ٗ جس کی وجہ سے ہمارے قبائلی علاقے محفوظ نہیں رہ سکتے ٗ حدود بندی کے بعد بغیر دستاویز کے کسی کو بھی اپنے ملک میں نہیں آنے دیا جائیگا ٗ ایران کے ساتھ ہماری تلخی بڑھنے کا تاثر غلط ہے۔ ایک انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہاکہ افغان پناہ گزین پاکستان کیلئے سیکیورٹی کا مسئلہ ہیں کیونکہ بے قاعدہ نقل وحرکت کی بناء پر افغان پناہ گزینوں کے کیمپ ‘دہشت گردوں کیلئے محفوظ ٹھکانے’ بن چکے ہیں۔سرتاج عزیز نے کہاکہ ہم نے فاٹا میں اپنی رِٹ دوبارہ قائم کرلی ہے تاہم افغان بارڈر ابھی تک کھلا ہے، جس کی وجہ سے ہمارے قبائلی علاقے محفوظ نہیں رہ سکتے۔افغان مہاجرین کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ عمل بتدریج مکمل ہوگا اورپاکستان کو اس کیلئے مناسب منصوبہ بندی کی ضرورت ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہاکہ افغان وفد اور پاکستان کے سفارتی عملے کے درمیان ملاقات دوستانہ ماحول میں ہوئی اوردونوں فریقین نے بارڈر مینجمنٹ کا طریقہ کار مرتب کرنے پر اتفاق کیا۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے حوالے سے سرتاج عزیز نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اب تک ان پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہا ہے جو افغانستان میں روس کے حملے کے وقت اپنائی گئی تھیں ٗ انہوں نے کہاکہ اس وقت 5 ملین افراد افغانستان سے منشیات اور اسلحہ لے کر یہاں آئے جس سے پاکستان میں عدم استحکام پیدا ہوا۔مشیر برائے امور خارجہ نے کہاکہ پھر نائن الیون کا واقعہ ہوا اور اس وقت ان مجاہدین کو، جنھیں ہم نے، امریکا نے اور دیگر ممالک نے مل کر تیار کیا تھا افغانستان سے باہر نکال کر ہمارے قبائلی علاقوں میں بھیج دیئے گئے جس کے بعد یہاں خودکش حملوں اور دہشت گردی کے واقعات کا آغاز ہواجس کے نتجے میں اب تک 7 ہزار سے زائد پاکستانی ہلاک ہوچکے ہیں۔ایک سوال پر سرتاج عزیز نے کہاکہ حدود بندی کے بعد بغیر دستاویز کے کسی کو بھی اپنے ملک میں نہیں آنے دیا جائے گا اور انہی معاملات کو طے کرنے کیلئے افغان حکام کو بھی دعوت دی تھی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے کشیدہ رہے ہیں، دنیا جانتی ہے کہ پاکستان مذاکرات چاہتا ہے اور کشمیر سمیت تمام مسائل کا پرامن حل چاہتا ہے، بھارت کو ہم نے 8 نکاتی ایجنڈا دیا ہے، اس لئے بھارت کو چاہیے کہ وہ 8 نکات مانے ورنہ مذاکرات نہیں ہونگے کیونکہ ان نکات میں دہشتگردی کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے جس کا حل بھی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اوفا معاہدے میں بھی ہم نے مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کر نے پر زور دیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے آپریشن سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فون کر کے وزیراعظم محمد نواز شریف کی بیمار پرسی کی جو دیگر ملکوں کے رہنماؤں نے بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ آج نریندر مودی کے دوروں کو تو بہت سراہا جا رہا ہے لیکن دوسری جانب جب وزیراعظم محمد نواز شریف غیر ملکی دورے کریں تو ان پر تنقید کی جاتی ہے جو کہ درست نہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومتی پالیسی کے نتائج دیرپا ہونگے، ہم اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور نہ صرف چین بلکہ دیگر ملکوں سے بھی معاشی و اقتصادی تعلقات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، چین جو ہمارا مخلص اور دیرینہ دوست ہے، سے ہمارے تاریخی تعلقات ہیں جو گزشتہ 3 سالوں میں اور بھی بہتر اور مضبوط ہو گئے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ایک اور سوال کے جواب میں مشیر خارجہ نے کہا کہ نیوکلیئر پروگرام بغیر کسی دباؤ کے جاری رہے گا اور اس پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا نیو کلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) کے حوالے سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پر ہم نے کافی کام کیا ہے اور اس کے 48 کے 48 ممبرز سے پاکستان نے رابطے کئے ہیں جن میں آدھے سے زائد ممالک نے پاکستانی موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک ساتھ ہی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل کیا جانا چاہیے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے سوال کے جواب میں مشیر خارجہ نے کہا کہ ایس سی او کا خطے میں کردار پہلے سے بھی زیادہ اہم ہو گیا ہے، اس لئے اس کی رکنیت سے بھی خطے کو استحکام حاصل ہوگا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف۔16 طیاروں کیلئے اب ہم متبادل تلاش کر رہے ہیں جس پر ہماری ایئر فورس اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہماری تلخی بڑھنے کا تاثر غلط ہے، ایران پاکستان گیس پائپ لائن ایران پر پابندیوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی، ہم گوادر سے نوابشاہ تک ایل این جی لائن بنا رہے ہیں اور پابندیاں ہٹ جانے کے بعد اسے ایران سے ملا دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی سرزمین ہمارے خلاف کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعے میں کسی بھی پاکستانی کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے اور اگر کسی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے بھی تو پاکستان خود اس کے خلاف کارروائی کریگا۔
افغان مہاجرین کی واپسی،پاکستان نے بڑا اعلان کردیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فیلڈ مارشل توسیع لے رہے ہیں یا نہیں؟ فیصل واوڈا نے بڑا انکشا ف ...
-
گلبرگ لاہور میں مبینہ غیر اخلاقی تقریب،مزید ویڈیوز منظر عام پر آگئیں
-
سرکاری ملازمین ،ریٹائرڈ اساتذہ اورپنشن لینے والوں کیلئے بری خبر
-
ملک بھر میں جوئے اور کسینو کی ایپس غیر قانونی قرار، فہرست جاری
-
گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ ملنے پر جھگڑا، ٹیم کا کپتان قتل
-
پنجاب حکومت کا نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار دینے کا بڑا فیصلہ
-
پنجاب پولیس میں 27 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان
-
شہباز گل نے خود بتایا وہ عمران خان کو لڑکیاں سپلائی کرتا تھا ،ٹک ٹاکر ...
-
شدید گرج چمک کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں’ موسمیاتی ماہرین
-
اسرائیل کے ساتھ جنگ کسی بھی وقت دوباہ چھڑ سکتی ہے ،ایران
-
پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی
-
اداکار فیصل خان اور عامر خان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
فیلڈ مارشل توسیع لے رہے ہیں یا نہیں؟ فیصل واوڈا نے بڑا انکشا ف کر دیا
-
گلبرگ لاہور میں مبینہ غیر اخلاقی تقریب،مزید ویڈیوز منظر عام پر آگئیں
-
سرکاری ملازمین ،ریٹائرڈ اساتذہ اورپنشن لینے والوں کیلئے بری خبر
-
ملک بھر میں جوئے اور کسینو کی ایپس غیر قانونی قرار، فہرست جاری
-
گجرات میں کرکٹ میچ کے دوران اوور نہ ملنے پر جھگڑا، ٹیم کا کپتان قتل
-
پنجاب حکومت کا نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار دینے کا بڑا فیصلہ
-
پنجاب پولیس میں 27 ہزار نئی بھرتیوں کا اعلان
-
شہباز گل نے خود بتایا وہ عمران خان کو لڑکیاں سپلائی کرتا تھا ،ٹک ٹاکر کا دعویٰ
-
شدید گرج چمک کے دوران شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں’ موسمیاتی ماہرین
-
اسرائیل کے ساتھ جنگ کسی بھی وقت دوباہ چھڑ سکتی ہے ،ایران
-
پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی
-
اداکار فیصل خان اور عامر خان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
-
ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسی، 6 ہزار سے زائد طلبہ کے ویزے منسوخ
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی