منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت ٹی او آر زسے پیچھے ہٹی تو دما دم مست قلندر ہو گا، کپتان کی دھمکی

datetime 2  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لفافہ صحافت کی بنیاد رکھنے والی حکومت نے 8 ارب روپے اشتہارات میں جھونک دئیے ‘ وزیر اعظم نواز شریف کیلئے احتساب سے بچنا ممکن نہیں ہے ‘ حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات سے کیوں ہچکچا رہی ہے ، پہلی مرتبہ پوری قوم طاقتور کے احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ وہ جمعرات کو یہاں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ا س دوران عمران خان نے کہاکہ اب عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا پہلی مرتبہ پوری قوم طاقتور کے احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے اور اب وزیر اعظم نواز شریف کیلئے احتساب سے بچنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پانامہ لی کس کی تحقیقات سے کیوں ہچکچا رہی ہے۔ اپوزیشن ٹی آو آرز سے پیچھے ہٹی تو عوام کے غضب کا نشانہ بنے گی۔ عمران خان نے کہاکہ حکومت دھاندلی کے مختلف طریقے بروئے کار لاتی ہے این اے 110 میں خواجہ آصف کو ملنے والے ڈیڑھ لاکھ ووٹوں میں سے صرف 40 ہزار کی تصدیق ہو سکی بقایا ا یک لاکھ 10 ہزار ووٹو ں کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ کا ا یک ہی مقصد ہے کہ پیسہ بناؤ اور ملک سے بھاگ جاؤ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…