جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ آرمی چیف کا غیر ملکی سازشی عناصر کو منہ توڑ جواب

datetime 2  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف غیر ملکی سازشوں سے آگاہ اور اس خواب کی تعبیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، قوم گزشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی سے متاثر ہے، آپریشن ضرب عضب کامیابی کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے، الحمداللہ قوم کے عزم سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹر میں فارمیشنکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ شرکاء کو ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشن کانفرنس میں کور کمانڈرز پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فارمیشن کمانڈوز نے شرکت کی۔ کانفرنس کے شرکاء نے پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم ایک دہائی سے زائد عرصہ سے دہشت گردی کاشکار ہے، پاکستان کو کثیر الجہتی اور مختلف اقسام کے چیلنجزدرپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، الحمداللہ قوم کے عزم سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج نے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار سے دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ، پاک فوج قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ راہداری منصوبے کے خلاف غیر ملکی سازشوں سے آگاہ ہیں، اس خواب کی تعبیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہادر قبائلیوں کی دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل حمایت لائق تحسین ہے، نقل مکانی کرنے والوں کی باعزت اور بروقت واپسی اور بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…