شیخوپورہ (آن لائن) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ مو جو دہ ملکی حالات کے پیش نظر وزیر اعظم نواز شریف پر دباو منا سب نہیں ان کی ملک میں عدم موجودگی اور علا لت سے ملک میں آئینی بحران پیداہو گیا ہے حکومتی امور چلانے کے لئے نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا جا ئے پا نا ما لیکس اہم اور انتہا ئی سنجیدہ مسئلہ ہے اس کی تحقیقات میں تا خیر ی حربے جمہوریت کے لئے زہر قاتل ثابت ہو سکتے ہیں عوام کی نظریں پا نا ما لیکس سے متعلق قائم پارلیمانی کمیٹی پر لگی ہو ئی ہیں حکومتی ارکان پر منحصر ہے کہ وہ کب اور کیسے ڈیڈ لا ک کو ختم کرتے ہیں حکومتی وزراء کے بیانا سمجھ سے با لا تر ہیں کہ وہ شریف خاندان کو بچا نا چا ہتے ہیں کہ پھنسانا چا ہتے ہیں ،،دودھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی ،،ہو نے کے ڈر سے حکومت اپوزیشن کے ٹی او آر قبول نہیں کررہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے آفس میں شیخوپورہ لے صوبا ئی حلقہ پی پی 167سے پا رٹی ٹکٹ ہو لڈر میا ں محمد شفیق اشرفی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر میا ں محمد شفیق اشرفی نے سا بق گورنر کو پا رٹی کی از سرتنظیم نو کی تیاریوں اور ضلع شیخوپورہ کی سیاسی صورتحال کے بارے میں آگا کیا چودھری محمد سرور نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ بن چکا ہے آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی شیخوپورہ سمیت ملک گیر کا میا بی ھاصل کرے گی انہوں وفد کو یقین دہانی کروائی کہ الیکشن میں پا رٹی کے لئے سرگرم اور فعال کردار ادا کرنیوالے لو گو ں کو آگے لا یا جا ئے گا اور ٹکٹوں کی تقسیم با ہمی مشاورت سے میرٹ پر ہو گی سا بق گورنر نے مذید کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے آئندہ بجٹ غربت ، افلاس ، مہنگائی ، بے روزگاری کی ماری ہو ئی عوام پر کسی ڈرون حملے سے کم نہیں ہو گا پنجاب میں سب اچھا نہیں ہے اسا تذہ ، طلبہ، ڈاکٹر ،نرسیں ، مریض اور ان کے لواحقین ،سرکاری ملازمین اور کسان سب اپنے حقوق کے لئے سڑکو ں پر ہیں میٹرومنصوبوں کی بجا ئے نئے ہسپتال کا قیام ضروری ہے جبکہ اس کے برعکس حکومت پلوں اور سڑکو ں کی تعمیر کو ترقی سمجھتی ہے اس کے نذدیک انسانیت کی ٖفلا ح و بہبود بے معنی ہے ۔۔
عدم مو جو دگی پر نئے وزیراعظم کا انتخاب ،بڑا مطا لبہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































