اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ٹی او آرزکے معاملے پر ڈیڈ لاک کا خاتمہ حکومت کے مفاد میں ہے، ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا توسیاست سڑکوں پر ہو گی،پانامہ لیکس پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مشترکہ اجلاس شروع ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ممنون حسین کا مشترکہ اجلاس سے خطاب تحمل سے سنیں گے، امید ہے صدر مملکت کرپشن کے اوپر بھی بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا تو سیاست سڑکوں پر ہو گی، ہم نہیں چاہتے کہ سیاست سڑکوں پر ہو۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعتزاز احسن نے پانامہ لیکس کمیٹی میں ڈیڈ لاک پر مجھ سے بات کی ہے، ڈیڈ لاک کا ختم ہونا حکومت کے مفاد میں ہے،پانامہ لیکس پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔
ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا توسیاست سڑکوں پر ہو گی، سید خورشید شاہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































