جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سرجری سے قبل، وزیر اعظم پیزا کھانے کیوں گئے‘ مریم نواز نے وجہ بتا دی

datetime 1  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں مریم نواز نے وزیر اعظم کی سرجری سے قبل سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات بتا دیں۔ مریم نواز نے کہا کہ جب سے نواز شریف پاکستان سے لندن گئے اگلے دن سے ان کے ٹیسٹ وغیرہ شروع ہو گئے ‘ انجیو گرافی ہوئی اور سرجری تجویز کی گئی، مریم نواز نے کہا کہ ان کے تین سے چار پیچیدہ ٹیسٹ ہوتے رہے، ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو کہا کہ سرجری سے پہلے تین دن مکمل طور پر آپ اپنے خاندان کے ساتھ گزاریں ، آپ پر کوئی پابندی نہیں‘ پھر آپ سرجری کیلئے آ سکتے ہیں‘ تب وزیر اعظم میرے بھائی کے دو چھوٹے بچوں کو ساتھ لے کر باہر گئے اور انہیں پیزا کھلایا اور خود بھی مچھلی کھائی، مریم نواز نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف بھی ایک انسان ہیں، ان کی بھی ایک زندگی ہیں اور ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جانا چاہئے۔ جو لوگ وزیراعظم نواز شریف کی خرابی صحت سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں انہیں مایوسی ہو گی ، وزیر اعظم صحت مند ہو کر نئی توانائی کے ساتھ سازشوں کا مقابلہ کرینگے ، وزیر اعظم تین ہفتوں تک پاکستان واپس آجائیں گے ، عمران خان کے وزیراعظم کے لئے گلدستہ بھیجنے کو سراہتی ہوں ، وزیر اعظم اپنے دل کا آپریشن دو سال بعد کرانا چاہتے تھے لیکن ڈاکٹر کے اصرار پر دسمبر میں آپریشن کی حامی بھری ، پیزے پر تنقید کرنے وا لوں کے لئے میری دعا ہے کہ انہیں یہ وقت نہ دیکھنا پڑے ، خود کو پارٹی میں کسی پوزیشن کے لئے نہیں دیکھتی جتنا سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا اتنے وزیر اعظم مقبول ہوں گے ، امید ہے کہ وزیر اعظم پہلے سے زیادہ صحت مند ہو کر کام کریں گے۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دی رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اب خیریت سے ہیں ، ان کا آپریشن ساڑھے 4 گھنٹے جاری رہا ، جو پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجے ختم ہوا ، ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کے 4 بائی پاس کیے ، آپریشن کے دوران ڈاکٹرز ہمیں وقت فوقتاً آگاہ کرتے رہے ، میرے بھائی آپریشن تھیٹر کے باہر موجود تھے جن سے میرا مسلسل رابطہ رہا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…