اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اڑھائی کروڑ خاندانوں کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کیلئے مجوزہ روڈ میپ کی ابتدائی رپورٹ کی منظوری دیدی۔ پیر کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ منظوری چیئرمین نادرا کی طرف سے وزیر داخلہ کو دی گئی بریفنگ کے بعد دی گئی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے احکامات پر نادرا نے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی ہنگامی بنیادوں پر تصدیق شروع کی ہے۔ اس ضمن میں اختیار کی گئی کثیر الجہتی حکمت عملی میں ایمنسٹی سکیم، ہیلپ لائن کے ذریعے کمیونٹی کو انگیج کرنے، ایس ایم ایس سروس، ریوارڈ سسٹم، ڈیٹا کے ذریعے خاندان کا پتہ چلانے، فراڈ کی نشاندہی کیلئے درخواستوں اور شہریوں کی پرو فائلنگ شامل ہیں۔ کثیر الجہتی حکمت عملی کے تحت نادرا پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے تقریباً 130 ملین موبائل فون صارفین کے سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کے ڈیٹا کو استعمال کرے گا۔ نادرا ہر خاندان کے سربراہ کو ایک مختصر پیغام (ایس ایم ایس) ارسال کرے گا جس میں ان سے درخواست کی جائے گی کہ وہ اپنے خاندان کے افراد (فیملی ٹری) کی تصدیق کریں، پیغام ملنے کے بعد اگر فیملی کے افراد میں کوئی غلط اندراج پایا گیا تو خاندان کا سربراہ نادرا کو ’’نو‘‘ (نہیں) کا پیغام بھجوائے گا جس کے بعد نادرا خاندان کے سربراہ سے درخواست کرے گا کہ وہ قریبی نادرا دفتر جا کر اپنے خاندان کے ممبران کی دوبارہ تصدیق کرائیں، اس سے نادرا کو کسی خاندان کے اندر کسی اجنبی اور غیر شخص کی شمولیت کا سراغ لگانے میں مدد ملے گی جس کے بعد نادرا اس کا شناختی کارڈ بلاک اور اگر پاسپورٹ جاری ہوا ہو تو اسے منسوخ کرنے کی کارروائی کر سکے گا۔ نادرا کے روڈ میپ میں اس امر کو اجاگر کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسے اضلاع میں شہریوں کی پرو فائلنگ کی جائے گی جن میں نادرا نے جعلی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز کا پتہ چلایا ہے۔ نادرا نے اپنی حکمت عملی وضع کرنے کی اس دستاویز میں کہا ہے کہ کسی خاندان کے ممبر کا تاخیر سے فیملی ٹری میں اندراج بھی نادرا کے ڈیٹا بیس میں اجنبی افراد کی نشاندہی میں مدد دے گا۔ نادرا ایک ہیلپ لائن بھی قائم کرے گا جس میں روزانہ 10 ہزار کالز اور 3 لاکھ پیغامات (ایس ایم ایس) بھجوانے کی گنجائش ہو گی جس سے ایسے تمام شہریوں کو سہولت ہو گی جو غیر مجاز افراد کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز کے اجراء کی نشاندہی کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے نادرا ملازمین کو 2 ماہ کی مہلت دی ہے۔ اس عرصہ کے دوران وہ رضا کارانہ طور پر اپنی طرف سے کی گئی کسی غلط اندراج کی نشاندہی کر سکتے ہیں، اس طرح غیر قانونی طریقہ سے شناختی کارڈز حاصل کرنے والے غیر مجاز افراد بھی اس سکیم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے ایسے شہریوں کیلئے ریوارڈ سکیم کا بھی اعلان کیا ہے جو غیر مجاز افراد کو شناختی کارڈز کے اجراء کی نشاندہی میں مدد کریں، شہری نادرا کے ملک بھر میں قائم مراکز پر خود آ کر یا ایس ایم ایس اور فون کال کے ذریعے بھی اس سلسلہ میں معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ کے احکامات پر شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کے خصوصی آپریشنز کیلئے ایک نیا ڈائریکٹوریٹ بھی نادرا ہیڈ کوارٹرز میں قائم کیا گیا ہے۔ ہیلپ لائن مرکز اور ایس ایم ایس الرٹس کی تفصیلات سے نادرا عوام کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے آگاہ کرے گا۔ وزیر داخلہ نے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کیلئے نادرا کو 6 ماہ کی مہلت دی ہے اور اسے ملکی قومی سلامتی سے متعلق اہم معاملہ قرار دیا ہے۔ وزیر داخلہ (آج) منگل کو نادرا بورڈ میٹنگ سے بھی خطاب کریں گے جس میں اس مجوزہ حکمت عملی کی حتمی منظوری دی جائے گی۔
قابل تحسین منصوبے کا اعلان،منظوری دیدی گئی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خوشی کا پہلا میوزیم
-
اب نمازِ جمعہ نہ پڑھنے پر جرمانہ عائد ہو گا
-
پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی
-
شہباز گل نے خود بتایا وہ عمران خان کو لڑکیاں سپلائی کرتا تھا ،ٹک ٹاکر ...
-
مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی
-
مودی نے چین کے آگےگھٹنے ٹیک دئیے
-
محبت میں گرفتار طالبعلم نے ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
-
لوگوں کی وہ عام ترین غذائی عادت جو ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کا شکار ...
-
جوئے کی حوصلہ افزائی کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ضمانت منظور
-
اگر عمران خان گڑگڑا کر آنکھوں میں آنسو لا کر معافی مانگ لے تو مل ...
-
دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی، واشنگٹن پوسٹ
-
بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے: وزیراعلیٰ ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خوشی کا پہلا میوزیم
-
اب نمازِ جمعہ نہ پڑھنے پر جرمانہ عائد ہو گا
-
پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی
-
شہباز گل نے خود بتایا وہ عمران خان کو لڑکیاں سپلائی کرتا تھا ،ٹک ٹاکر کا دعویٰ
-
مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی
-
مودی نے چین کے آگےگھٹنے ٹیک دئیے
-
محبت میں گرفتار طالبعلم نے ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
-
لوگوں کی وہ عام ترین غذائی عادت جو ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کا شکار بناتی ہے
-
جوئے کی حوصلہ افزائی کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ضمانت منظور
-
اگر عمران خان گڑگڑا کر آنکھوں میں آنسو لا کر معافی مانگ لے تو مل جائے گی؟ صحافی محمد حنیف کا سوال
-
دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی، واشنگٹن پوسٹ
-
بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے: وزیراعلیٰ سندھ
-
سینئر اداکارہ صائمہ نور ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں،ڈانس ویڈیو وائرل
-
چینی سائنسدانوں کا دنگ کر دینے والا کارنامہ