اسلام آباد (این این آئی) وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں مارا جانے والا دوسرا شخص افغان طالبان کا سابق امیر ملا اختر منصور تھا ۔ ترجمان وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہاگیا کہ بلوچستان میں ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے دوسرے شخص کی بھی حتمی شناخت ہو گئی ۔اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی کہ حملے میں ہلاک ہونے والا شخص تحریک طالبان افغانستان کا سابق امیر ملا اختر منصور تھا۔ شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے ہوئی جس کا میچ ملا منصور کے قریبی عزیز سے لیا گیا جو اسکی میت لینے افغانستان سے آیا تھا۔
امریکی ڈرون حملے میں مارا جانے والا دوسرا شخص کون تھا؟بالاخروزارت داخلہ نے بھی حتمی اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں