جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

نوشکی میں ڈرون حملہ،پاکستان کی پالیسی میں واضح تبدیلی،امریکی حکام کیخلاف بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوشکی (این این آئی) نوشکی میں ڈرون حملہ،پاکستان کی پالیسی میں واضح تبدیلی،امریکی حکام کیخلاف بڑا قدم اُٹھالیاگیا،بلوچستان کے علاقے نوشکی میں ہونے والے ڈرون حملے کی ایف آئی آر لیویز کے مال تھانہ میں درج کرلی گئی ۔ اتوار کو ایف آئی آرڈرائیورمحمداعظم کے بھائی محمد قاسم کی مدعیت میں درج کرائی گئی جس میں امریکی حکام کو نامزد کیا گیا ۔ ایف آئی آرمیں 3،4،5ایکسپلوزیواور7 اے ٹی اے ، 302،109، 427 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ میڈیا میں امریکی حکام نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کی۔محمداعظم کے بھائی محمد قاسم نے ایف آئی میں موقف اختیار کیا کہ میرابھائی بے گناہ تھا، اس کے چار چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ٗوہ گھرکاواحد کفیل تھا۔ محمد اعظم کے بھائی نے حملے میں ملوث حکام کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ڈرائیور محمد اعظم کے چچا حاجی خدائے نذر نے بتایا کہ ہمیں انصاف چاہیے۔خدائے نذر کا کہنا تھا کہ ہم ڈرون حملہ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں ٗمیرا بھتیجا محمد اعظم مکمل طور پر بے قصور تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کے کسی بھی دہشت گرد گروہ سے کوئی تعلقات نہیں تھے۔واضح رہے کہ 21 مئی کو بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب 2 افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جن کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی تھی تاہم ان کی لاشیں کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کی گئیں، جہاں ان کی شناخت ولی محمد اور محمد اعظم کے نام سے ہوئی تھی، ٹیکسی ڈرائیور محمد اعظم بلوچستان کے علاقے تفتان کا رہائشی تھا شناخت کے بعد اس کی لاش اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی تھی۔محمد اعظم کے اہل خانہ نے بتایا تھا وہ اپنی ٹیکسی میں ایک ہی سواری کو تفتان سے لے کر روانہ ہوا تھا۔واضح رہے کہ ڈرون حملے اس سے قبل بھی بہت بار ہوچکے ہیں مگر ڈرون حملے کے بعد مقدمے کا اندراج خاص اہمیت کاحامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…