جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیرِاعظم نوازشریف لندن میں مقیم اور وہاں سے ہی امورِ مملکت بھی دیکھ رہے ہیں،پرویز رشید

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن/اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم نوازشریف دل کے آپریشن کے لیے لندن میں مقیم ہیں اور وہ لندن سے ہی امورِ مملکت بھی دیکھ رہے ہیں۔بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کی معاونت کے لیے سرکاری افسران بھی لندن میں موجود ہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ منگل کو وزیرِاعظم کا بائی پاس ہوگا اور جیسے ہی ڈاکٹر ان کو اجازت دیں گے میاں نواز شریف پاکستان واپس چلے جائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ ’ وزیرِاعظم وفاقی وزرا اور دیگر اہم سرکاری افسران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔آج کل کے دور میں مواصلات کے جدید نظام کی وجہ سے آپ لمحہ بہ لمحہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور ہدایات بھی دے سکتے ہیں۔‘اس سے قبل وزیرِاعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہاگیا تھا کہ وزیرِاعظم مسلسل سرکاری حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور امورِ مملکت کو چلانے میں کسی قسم کا کوئی التوا یا تاخیر نہیں ہو رہی ہے۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ وزیراعظم کے علاج کا تمام خرچہ ان کے خاندان والے برداشت کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں قومی خزانے سے کوئی رقم نہیں لی گئی ہے۔اس سے قبل سنہ 2011 میں نواز شریف کو لندن میں انجیو گرافی کے دوران پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔خیال رہے کہ یہ نواز شریف کا لندن کا دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ گذشتہ ماہ بھی طبی معائنے کے سلسلے میں لندن گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…