اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار وزراء کی مشاورت کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کی سرجری کے دوران معاملات دیکھیں گے،ملک میں کوئی بحرانی کیفیت نہیں ، وزیراعظم سے مسلسل رابطے میں ہیں، وزیراعظم کی عدم موجودگی میں قائمقام کی ضرورت نہیں، وزیراعظم وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور مجھ سے رابطے میں ہیں، تمام وزراء کی مشاورت سے امور مملکت چلائے جا رہے ہیں۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف حکومتی معاملات سے متعلق وزراء سے مسلسل رابطے میں ہیں، وزیراعلیٰ شہباز شریف ذاتی اور خاندانی امور سے متعلق ملاقاتوں کیلئے معمول کے مطابق اسلام آباد آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار وزراء کی مشاورت کے ساتھ وزیراعظم نواز شریف کی سرجری کے دوران معاملات دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بحرانی کیفیت نہیں ، وزیراعظم سے مسلسل رابطے میں ہیں، وزیراعظم کی عدم موجودگی میں قائمقام کی ضرورت نہیں، وزیراعظم وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور مجھ سے رابطے میں ہیں، تمام وزراء کی مشاورت سے امور مملکت چلائے جا رہے ہیں