جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

F-16 طیارے، پاکستان کا بڑا نقصان

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ سے F-16 طیاروں کی خریداری کا معاملہ ‘ پاکستان کا ایف سولہ طیاروں کی خریداری کا اہم معاہدہ ختم ہو گیا۔ پاکستان نے امریکہ سے 8 ایف سولہ طیارے خریدنے تھے ۔رپورٹ کے مطابق امریکہ کی پیشکش پر پاکستانی حکومت نے 24 مئی تک جیٹ طیاروں کی خریداری کے لیے امریکہ کو جواب دینا تھا،تاہم پیشکش کے خاتمے تک یہ جواب نہیں دیا گیا۔ ۔واضح رہے کہ امریکا کی حکومت نے کانگریس کو آگاہ کیا تھا کہ 8 ایف سولہ طیارے پاکستان کو فراہم کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے‘ پاکستان نے ایف 16 طیارے حاصل کرنے کے لیے 70کروڑ ڈالر ادا کرنے تھے جن میں سے امریکا نے 43 کروڑ ڈالر کی امداد شامل کرنی تھی، اس طرح پاکستان کے ذمہ واجب الادا رقم 27 کروڑ ڈالر تھی۔تاہم کانگریس نے پاکستان کو ایف 16 دینے کی مخالفت کی۔پاکستان نے فیصلہ کیا تھا کہ اس سلسلے میں تمام رقم قومی فنڈز سے نہیں لی جائیگی، لہٰذا طیاروں کی فروخت کیلئے شرائط کی مدت اب ختم ہوگئی ہے ‘کانگریس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائیاں نہیں کیں۔امریکہ نے پاکستان کے جوہری پروگرام خاص کر ٹیکٹیکل ہتھیاروں اور شاہین 3 میزائل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔بعدازاں پاکستان سے کہا گیا کہ وہ ان طیاروں کی مکمل رقم خود اپنے وسائل سے ادا کرے، جسے پاکستانی حکام نے تسلیم نہیں کیا اور کہا کہ انھیں یہ پیشکش پیشگی شرائط کے ساتھ قبول نہیں ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…