اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری پر عمران خان کا اہم ٹویٹ سامنے آ گیا۔ عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویتر پر کہا کہ ”میری تمام دعائیں نواز شریف کے ساتھ ہیں‘ دعا ہے کہ ان کی سرجری کامیاب رہے اور وہ جلد صحتیاب ہوں گے“۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم اس وقت لندن میں موجود ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں اوپن ہارٹ سرجری تجویز کی ہے، وزیر اعظم کی سرجری کا معاملہ سامنے آتے ہی ملک بھر سے ان کیلئے تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں