کراچی(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانیوں سے وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرنے کی اپیل کر دی ۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں سے وزیراعظم نوازشریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم نوازشریف سرجری کے بعد جلد صحت یاب ہو جائیں گے ۔