اسلام آباد (آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کے احتساب کے معاملے سے دستبردار ہرگز نہیں ہوں گے میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت ٹی او آرز سے متعلق معاملے پر اعلی سطح کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو ٹی او آرز کمیٹی کی کارروائی پر بریفنگ دی جس پر عمران خان نے ٹی او آرز کمیٹی کی کارروائی پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو احتساب سے کبھی دستبردار نہیں ہونے دیں گے ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت اس مسئلے پر سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہے تاہم اپوزیشن اپنے موقف پر قائم رہے گی ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ٹی او آرز پر کچھ اختلاف سامنے آئے ہیں اپوزیشن حکومت کو اس پر ٹف ٹائم دے گی آنے والے چند ہفتے بہت اہم ہیں پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت پر دبائو رکھنا چاہئے ۔