اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف کو لندن میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا ن کا امریکہ میں زیادہ اچھا علاج ہو سکتا ہے،وزیراعظم اپنے خاندان اور میڈیکل ٹیم کی مشاورت سے امریکہ میں علاج کیلئے جانے کا فیصلہ کریں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کا برطانیہ میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا ہے اور لندن کے ڈاکٹرز نے وزیراعظم نواز شریف کو آپریشن کروانے کا مشورہ دیا ہے اور بتایا ہے کہ امریکہ میں آپ کا زیادہ بہتر علاج ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف اپنی فیملی اور میڈیکل ٹیم کی مشاورت سے امریکہ میں علاج کیلئے جانے کا فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں جس کی وہ گزشتہ کئی ماہ سے ادویات استعمال کر رہے ہیں ،گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کا مقامی ہسپتال میں طبی معائنہ ہوا، اور ڈاکٹرز نے انہیں چیک اپ کے بعد 48 گھنٹے تک آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعدوزیر اعظم نواز شریف کے برطانیہ میں قیام میں توسیع بھی کی گئی تھی اور ان کی وطن واپسی کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا تھا جبکہ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل (ر) اظہر کیانی کو بھی خصوصی طور پر وزیراعظم کا طبی معائنہ کرنے کیلئے لندن میں بلایا گیا تھا۔
نوازشریف کی لندن سے بھی روانگی کی تیاریاں
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خوشی کا پہلا میوزیم
-
اب نمازِ جمعہ نہ پڑھنے پر جرمانہ عائد ہو گا
-
مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی
-
محبت میں گرفتار طالبعلم نے ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
-
لوگوں کی وہ عام ترین غذائی عادت جو ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کا شکار ...
-
جوئے کی حوصلہ افزائی کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ضمانت منظور
-
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی، واشنگٹن پوسٹ
-
بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے: وزیراعلیٰ ...
-
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
-
9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ ...
-
راولپنڈی، شیر چڑیا گھر سے بھاگ کر آبادی میں داخل ہو گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خوشی کا پہلا میوزیم
-
اب نمازِ جمعہ نہ پڑھنے پر جرمانہ عائد ہو گا
-
مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی
-
محبت میں گرفتار طالبعلم نے ٹیچر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
-
لوگوں کی وہ عام ترین غذائی عادت جو ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کا شکار بناتی ہے
-
جوئے کی حوصلہ افزائی کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ضمانت منظور
-
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی، واشنگٹن پوسٹ
-
بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے: وزیراعلیٰ سندھ
-
ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
-
9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل
-
راولپنڈی، شیر چڑیا گھر سے بھاگ کر آبادی میں داخل ہو گیا
-
چینی سائنسدانوں کا دنگ کر دینے والا کارنامہ
-
پاکستان، چین اور افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق