اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم کے دل کا آپریشن منگل کی صبح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ اور معائنے کے بعد اوپن ہارٹ سرجری تجویز کی اور وزیراعظم سرجری کے بعد ایک ہفتہ لندن میں قیام کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی غیر موجودگی میں اسحاق ڈار سرکاری اور سیاسی امور دیکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم نواز شریف کی مشاورت سے یہ امور چلائیں گے۔
آپریشن کی تاریخ اور قائم مقام وزیراعظم کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں