اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے احکامات پر نادرا نے لائحہ عمل تیار کر لیا۔ شناختی کارڈز کی تصدیق مرحلہ وار ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق نادرا نے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کیلئے ایک خصوصی لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔ لائحہ عمل کے مطابق جن علاقوں سے زیادہ مشکوک شناختی کارڈز اب تک سامنے آئے ہیں ان کی علاقوں میں تصدیق پہلے مرحلے میں ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں بلوچستان، دوسرے مرحلے میں سندھ، تیسرے مرحلے میں فاٹا، چوتھے میں خیبر پختونخواہ اور پانچویں اور آخری مرحلے میں پنجاب کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کی جائے گی۔ وزارت داخلہ کے نئے احکامات نے عوام الناس کو کافی پریشان کر دیا ہے ۔ عوام کا اس معاملے میں سخت رد عمل سامنے آ یا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے پہلے ہی اتنے مسائل ہیں ، نئے کارڈز کا اجراءنہیں ہو رہا۔ جو ایکسپائر ہو گئے ہیں ان کی تجدید نہیں کی جا رہی ۔ ہم اس فیصلے سے خوش نہیں کیوں کہ عوام کو ذلیل کیا جا رہا ہے۔