جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف نے بڑا اعلان کر دیا‘ کسی کی خیر نہیں

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو ملک سے باہر نکال دیں گے۔ بلوچستان میں غیر ملکی ایجنٹوں کے نیٹ ورک کو توڑنا ہماری انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ سوئی سدرن ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر سوئی سدرن کے کمانڈر جنرل عامر ریاض نے آرمی چیف کو کوئٹہ کی مجموعی سیکیورٹی اور آپریشنل صورت حال پر بریفنگ دی گئی آرمی چیف نے بلوچستان میں غیر ملکی ایجنسیوں کا نیٹ ورک کو توڑنا بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کو باہر نکال دیں گے اور ملک دشمن عناصر کا مل کر ان کا خاتمہ کریں گے آرمی چیف نے غیر ملکی ایجنٹوں کے نیٹ ورک ختم کرنے پر خفیہ اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے خطاب میںآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایک مرتبہ پھر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے عالمی مسئلے سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے دہشتگردی اور انتہا پسندی عالمی مسئلہ ہے اس کے خاتمے کیلئے پاکستان پرعزم ہے ، دنیا کا کوئی بھی ادارہ پاک فوج جیسی کارروائیاں تن تنہا نہیں کرسکتا ، متحرک پاک فوج کا کمانڈر ہونے پر فخر ہے ،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا ۔ آرمی چیف نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے عزم پر زور دیا۔آرمی چیف نے جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیاب رہا اور اس وقت کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا حتمی مقصد پرامن اور خوشحال پاکستان ہے تاہم آپریشن کے مکمل مقاصد کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…