اسلام آباد/لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کر دیاجبکہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کا ایجنڈا پوری شدومد سے اٹھائے رکھنے‘ پارلیمان‘عدالت‘الیکشن کمیشن اور عوامی اجتماعات سمیت ہر فورم سے حکومت پر تحقیقات کیلئے دبا بڑھانے کا فیصلہ ‘ٹی او آرز کمیٹی میں بھی پوری توجہ اور سنجیدگی سے قانون سازی میں کردار اداکیا جائیگا۔ جمعرات کوتحر یک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان کی صدارت منعقد ہوا جبکہ اس موقع پر جہانگیر خان تر ین ‘شاہ محمودقر یشی ‘نعیم الحق اور اسد عمر سمیت دیگر قائدین اسلام آبا د جبکہ سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ’اعجاز احمد چوہدری سمیت دیگر پارٹی عہدیدار لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شر یک ہوئے اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ شاہ محمودقر یشی نے شر کاء کو پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کی تیاری کے حوالے سے اب تک پارلیمانی کمیٹی میں ہونیوالی بات چیت کے حوالے سے آگاہ کیاگیا ہے اجلاس میں کہا گیاکہ پاکستان تحریک انصاف نے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کر تے ہیں کہ تحر یک انصاف کاکوئی رکن پارلیمنٹ اضافہ شدہ تنخواہ نہیں لے گادوسری طرف ارکان کو بھی اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ وہ اضافہ شدہ تنخواہ نہ لیں اجلاس میں کہا گیا کہ ملک میں عوام غربت اور محرومی کی چکی میں پس رہے ہیں حکومت روزانہ کی بنیاد پر6 ارب کے قرضے لے رہی ہے ملکی معاشی صورتحال اور غریب عوام کی محرومیاں اراکین اسمبلی کے شاہانہ اخراجات کے متحمل نہیں ہو سکتے اجلاس میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کا ایجنڈا پوری شدومد سے اٹھائے رکھنے ‘پارلیمان‘عدالت‘الیکشن کمیشن اور عوامی اجتماعات سمیت ہر فورم سے حکومت پر تحقیقات کیلئے دبا بڑھانے کا فیصلہ ٹی او آرز کمیٹی میں بھی پوری توجہ اور سنجیدگی سے قانون سازی میں کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں عوام مہنگائی اور غربت میں پس رہے ہیں‘ حکومت روزانہ کی بنیاد پر چھ ارب روپے کے قرضے لے رہی ہے ان حالات میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ قابل شرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو پانامہ لیکس کے معاملے سے کسی صورت بھاگنے نہیں دیا جا ئیگا اور ان سے کر پشن او ر لوٹی گئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جا ئیگا۔انہوں نے کہا کہ کر پشن کیخلاف تحر یک انصاف کی جنگ کا میاب ہو کر ہی رہے گی اور ملک سے ہر صورت کر پشن کا خاتمہ کیا جا ئیگا۔